HomeGazaغزہ میں اسرائیلی بربریت:امریکی طلبہ کااحتجاج رنگ لانےلگا

غزہ میں اسرائیلی بربریت:امریکی طلبہ کااحتجاج رنگ لانےلگا

Protest-For-Gaza-In-america

غزہ میں اسرائیلی بربریت:امریکی طلبہ کااحتجاج رنگ لانےلگا

لاہور: (ویب ڈیسک) غزہ کے مظلوموں کے حق میں امریکی طلبہ کا احتجاج رنگ لانے لگا، کولمبیا یونیورسٹی کا اسرائیل نواز اسپانسرز سے فنڈنگ نہ لینے کا فیصلہ۔

طلبہ کا احتجاج امریکا کی تمام یونیورسٹیز سے ہوتا ہوا اب یورپ اور آسٹریلیا تک پہنچ گیا ہے، یونیورسٹیز کے طلبہ بھی اب اسرائیلی بربریت اور غزہ میں قتل عام پر آواز بلند کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری:34ہزار305سےزائدفلسطینی شہید

فلسطین کو آزاد کرو، اسرائیلی بربریت اور مظالم کو روکو، غزہ میں امداد کی ترسیل کو بحال کرو، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو، امریکی طلبہ کے نعرے ہرجگہ پھیلنے لگے، امریکا کے بعد یورپ میں بھی طلبہ کا فلسیطینیوں کے حق میں احتجاج جاری ہے۔

امریکا کی تمام قابل زکر جامعات میں اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے پھیل چکے ہیں، نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہونے والا احتجاج شکاگو، لاس اینجلس، کیلیفورنیا، واشنگٹن اور فلوریڈا تک پہنچ گیا ہے، نیویارک کا فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بھی فلسطین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا ہے۔

امریکی طلبہ کا احتجاج رنگ لانے لگا ہے، کولمبیا یونیورسٹی انتظامیہ نے اسرائیلی فنڈنگ سے لاتعلقی پر غور شروع کر دیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نواز اسپانسر سے فنڈنگ نہ لینے کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ میں اجتماعی قبروں کی برآمدگی: او آئی سی کا بڑا مطالبہ

یورپ میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی 3 یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں کیمپ قائم ہوگئے ہیں، ادھر سڈنی کے بعد ملبورن یونیورسٹی میں بھی غزہ کے مظلوموں اور محصور عوام کی حمایت میں طلبہ میدان میں آگئے ہیں۔

ادھر کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل نواز اور فلسطین کے حمایتی طلبہ میں کشیدگی بڑھ گئی جسے پولیس نے بروقت روک لیا، اسرائیل کی حمایت میں نعرے لگانے والے طلبہ کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

Share With:
Rate This Article