22 March 2024

Homeتازہ ترینتازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ: محمد رضوان بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان

تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ: محمد رضوان بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان

تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ: محمد رضوان بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو دودرجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے۔ بدھ کو آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی چھائے رہے۔

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی چار میچوں میں 68، 88، 8 اور 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی پہلی پوزیشن کو 861 پوائنٹس کے ساتھ مزید مستحکم کرلیا جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد رینکنگ میں دو درجے ترقی کے بعد 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ان کی 36 بالوں پر 69 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دے کر سیریز2-1سے اپنے نام کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار سنچری سکور کرنے کے بعدتیسری پوزیشن کو مزید بہتر بنا لیا ہے وہ 799 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں اور سوریا کمار یادیو سے صرف 2 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ایک درجہ تنزلی کے بعد 792 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 707 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ ٹی ٹونٹی بائولرز رینکنگ میں حارث رئوف انگلینڈ کے خلاف بہترین پرفارمنس کے باعث سات درجہ ترقی کے بعد 14ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ٹاپ پوزیشن، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسری اور انگلش بائولر عادل رشید تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

Share With:
Rate This Article