27 April 2024

Homeکھیلکرکٹکھیل میں مشکلات اور آسانیاں کھلاڑی خو د پیدا کرتا ہے:صائم ایوب

کھیل میں مشکلات اور آسانیاں کھلاڑی خو د پیدا کرتا ہے:صائم ایوب

نوجوان بلے باز صائم ایوب

کھیل میں مشکلات اور آسانیاں کھلاڑی خو د پیدا کرتا ہے:صائم ایوب

راولپنڈی:(سنونیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین صائم ایوب کا کہنا ہے کہ کھیل میں مشکلات اور آسانیاں کھلاڑی خود پیدا کرتا ہے، آسٹریلیا ٹور کے لیے تیاریاں مکمل ہیں انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی۔

راولپنڈی کے ٹرینگ سیشن کے چوتھے اور آخری روز پریس کانفرنس میں صائم ایوب کاکہنا تھا کہ ہمیشہ سے کوشش رہتی ہے کہ جب بھی موقع ملے تو ٹیم کے لیے میچ ونر ثابت ہوں۔آسڑیلیا ٹور کے لیے تیاریاں بھی زورو شور سے جاری ہیں ،جو آسڑیلیا میں ہمارے کام آنی ہیںوہی چیزیں ہمارے دماغ میں ہیں۔

نوجوان بیٹر کا کہنا تھا کہ کبھی صورتحال بیٹسمین کے حق میں ہوتی ہے اور کبھی بولر کے حق میں ، اس لحاظ سے کھلاڑی کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ نے پہلے سوچ لیا کہ تیز کھیلنا ہے تو میدان میں بھی تیز ہی کھیلیں، یہ صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے بحثیت ٹیم ہم اچھی تیاری کر کے جاتے ہیں تو ایسی کوئی وجہ نہیں پروفامنس نہ دے سکیں، انشاءاللہ اچھے رزلٹ دیں گے، پریکٹس سیشن میں اچھی محنت کی ہے، آسڑیلیا میں پہلے نہیں کھیلا لیکن وہاں کی کرکٹ جس حد تک دیکھی ہے وہاں تیز وکٹیں ہیں لیکن تیسرے چوتھے دن بال سلو بھی آتا ہے۔ اسی لحاظ سے ہم نے پریکٹس کی ہے۔

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کا اسپشلسٹ بننا چاہتا ہوں کسی ایک فارمیٹ کا نہیں، تینوں فارمیٹ ذہن میں رہتے ہیں اور جو صورتحال کے مطابق چاہیے ہوتا ہے اس فارمیٹ میں پرفارم کرتا ہوں۔

اس سوال کے جواب میں کہ ٹی ٹونٹی میں آپ نے کہا تھا کہ خود اپنا آئیڈیل ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں آئیڈیل کون ہے، صائم ایوب کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ میں خود اپنا آئیڈیل ہوں بلکہ یہ کہا تھا کہ میں اپنی پہچان اسی طرح بنانا چاہتا ہوں جس طرح لیجنڈ ہیں جو میری ایج میں تھے، یہ کہا تھا کہ میں بھی ان کی طرح بن سکتا ہوں۔

نوجوان بلے باز نے کہا کہ انسان سب سے سیکھتا ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنا کوچ خود بنوں اور جو چیزیں مجھے اچھا کھلاڑی بنائیں گی انھیں میں اپناؤں۔صائم ایوب نے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے بہت سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں کسی کا نام نہیں لے سکتا کیوں کہ پھر دوسرے کھلاڑی برا مان سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی میں جاری

صائم ایوب کا کہناتھا کہ آسڑیلیا میں کرکٹ کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ جب آپ اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلتے ہیں تو آپ کو چیلنج ملتا ہے، اور جب چیلنج ملتا ہے تو اس میں گروتھ بھی ہوتی ہے، نفیساتی طور پر بھی آسڑیلیا میں کھیلنے کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہوں انشاءاللہ سیریز جیتں گے۔

دورہ اسڑیلیا سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان کرکٹ ٹیم کے تریبتی کیمیپ کا راولپنڈی میں چار روزہ سیشن اختتام پذیر ہوگیا، ٹیم آج لاہور روانہ ہوگی جہاں ایک دن کے آرام کے بعد دو روز تک پریکٹس کرے گی اور پھر آسڑیلیا روانہ ہوجائے گی۔

Share With:
Rate This Article