Homeپاکستانسنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی

سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی

انٹرنیٹ صارفین کے لیے بری خبر

سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی

لاہور:(سنونیوز)انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کے لیے بری خبر، سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی۔

پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق ساوتھ ایسٹ اشیاء مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے،آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگ گئے، فائبرآپٹیکل کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائبر اپٹیکل کیبل انڈونیشیا کے قریب کٹ گئی تھی،آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔

پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک بھی متاثر ہوگئی ہے جس کے باعث پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو شام کے ٹائم میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا،مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

Share With:
Rate This Article