27 April 2024

Homeپاکستانپاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر کوئی بھکاری نہیں: اسحاق ڈار

پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر کوئی بھکاری نہیں: اسحاق ڈار

ishaaq-Dar, islamabad press conference

پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر کوئی بھکاری نہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مجھے آئی ایم ایف نے منع کر دیا، آئی ایم ایف منع نہیں کر سکتا، پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر ہے کوئی بھکاری نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی اہم ذمہ داری پیسوں کے بارے ہے، سپریم کورٹ نے حکومت کو الیکشن کیلئے 21 ارب کا کہا ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے وفاقی حکومت کو رقم دینے کے لیے 10 اپریل کی مہلت دی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران کی کیفیت ہے، بحیثیت قوم ہم ایک بھنور میں پھنسے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے کہنے پر میں نے دورہ امریکا ملتوی کیا ہے، ملکی حالات کے پیش نظر واشنگٹن میٹنگز میں آن لائن شرکت کروں گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا اہم قومی معاملات پر ناتجزیہ کار ہونا مناسب نہیں ہے، پاکستان آئی ایم ایف کا ممبر ہے بھکاری نہیں ہے، مشکل معاشی حالات ہونے کے باوجو کوئی ایک بھی انٹرنیشنل ادائیگی لیٹ نہیں ہوئی ہے، پاکستان نے حالیہ 10 ارب ڈالر سے زئد کی عالمی ادائیگیاں کی ہیں، آئی ایم ایف کی تمام شرطوں کا تسلی بخش جواب دیا ہے۔

آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہونیوالا ہے، ایک دوست ملک آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کی تصدیق کر چکا ہے اور ایک دوست ملک کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کا انتظار ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا 2017 میں ن لیگ نے پاکستان کو 24 ویں معیشت بنا دیا تھا لیکن پچھلی حکومت نے پاکستان کو47 ویں معیشت پر پہنچا دیا ہے، پاکستان کو دوبارہ اوپر لائینگے۔

Share With:
Rate This Article