27 April 2024

Homeتازہ تریندنیا بھر سے کتنے مسلمان حج کرنے پہنچے،اعداد وشمار جاری

دنیا بھر سے کتنے مسلمان حج کرنے پہنچے،اعداد وشمار جاری

دنیا بھر سے کتنے مسلمان حج کرنے پہنچے،اعداد وشمار جاری

ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حج سیزن 2023 کے دوران 23 جون تک 16 لاکھ 26 ہزار 500 عازمین حج فضائی، بری اور بحری راستوں سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جارہ کردہ بیان میں کہا گیا کہ’ ایئرپورٹس سےسعودی عرب 15 لاکھ 59 ہزار 53 عازمین پہنچے ہیں،جس میں 2 لاکھ 40 ہزار137 عازمین روٹ ٹو مکہ انیشٹیو کی سہولت سے استفادہ کرنے والے شامل ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق محکمہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ’بری سرحدی چوکیوں سے آنے والوں کی تعداد 60 ہزار 617 ہے۔ عازمین حج کی سب سےکم تعداد6 ہزار830 بحری راستے سے سعودی عرب پہنچے میں کامیاب ہوئے ہیں‘۔

علاوہ ازیں محکمہ پاسپورٹ برائے حج کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر صالح المربع کے مطابق ’ایئرپورٹس، بری سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں پر تعینات پاسپورٹ اہلکارایک سے زائد زبانوں پر عبور رکھتے ہیں،انہیں عازمین حج کی سہولت کے لیے تعینات کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج سے رابطے میں آسانی ہو۔ آئندہ برسوں کے دوران اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔‘

میجر جنرل ڈاکٹر صالح المربع کا کہنا تھا کہ ’بیرون مملکت سے حج پر آنے والے ضیوف الرحمن کی امیگریشن کی کارروائی میں سہولتوں کی فراہمی، روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت سات ملکوں میں عازمین حج کی ساری کارروائی ان کے ملک میں مکمل کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

Share With:
Rate This Article