Homeتازہ ترینپنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات،11افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات،11افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات،11افراد جاں بحق

لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ میں ہونے والی تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کےباعث 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےکےواقعات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ آسمانی بجلی گرنے سے منڈیالہ گاؤں میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔

اس سے قبل مئی کے مہینے میں تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگرپارکر میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے نے پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

Share With:
Rate This Article