ایران سے بات چیت کے خواہاں ہیں، تنازع کو طول نہیں دینا چاہتے: امریکا
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت کے خواہاں ہیں، تنازع کو طول نہیں دینا چاہتے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت کے خواہاں ہیں، تنازع کو طول نہیں دینا چاہتے۔

اپنے ایک بیان میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے سفارتی حل چاہتا ہے،صدر ٹرمپ اب سفارتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،امریکا ایران سے طویل المدتی معاہدے کی بات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جنگ ایران کے ساتھ نہیں بلکہ ایران کے جوہری پروگرام کے ساتھ ہے، ہمارا مقصد ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنا ہے، ہم ایران سے بات چیت کے خواہاں ہیں، امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، ایران سے طویل المدتی مفاہمت پربات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوابی حملہ کرتا ہے تو امریکا اس کے لیے بھی تیار ہے، ایران میں زمینی فوج اُتارنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تاہم آنے والے سالوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے لیے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکی حملے کے بعد سخت جوابی کارروائی کا اعلان

خیال رہے کہ قبل ازیں امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے جوہری عزائم خاک میں ملادیے، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، ایرانی مزاحمت کو بھرپور طاقت سے کچل دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدرٹرمپ نے کئی بار کہا ایران جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرسکتا، دنیا کواب امریکی صدرکی بات سننا ہوگی ، صدرٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ایران کواس راستے پرچلنا ہوگا۔