اسلام آباد: وفاقی تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 13 مارچ کو تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد : (سنو نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 13 مارچ کو تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے کل بروز جمعہ کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کل 13 مارچ بروز جمعہ کو بند رہیں گی،نوٹیفکیشن کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں پر یکساں ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کل جمعہ کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہو گی، ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کے لیے 13 مارچ کو پبلک ہالیڈے قرار دے دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو فوری طور پر اس فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ، اساتذہ اور والدین کو تعطیل کے حوالے سے بروقت آگاہ کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی یا غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں پنک بٹن ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی کل صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت کے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل بروز جمعہ 13 مارچ کو صوبے میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔  

ضرور پڑھیں