اسکولوں میں پنک بٹن ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
Pink Button system Punjab schools
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں پنک بٹن ایمرجنسی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق یہ سسٹم ایک ایمرجنسی الرٹ میکانزم کے طور پر کام کرے گا، جس کے ذریعے کسی بھی خطرناک یا ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع دی جا سکے گی۔ اس اقدام سے پورے صوبے کے تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

نئی ہدایات کے تحت پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں پنک بٹن سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس سسٹم کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے اساتذہ اور طلبہ کی رجسٹریشن بھی ضروری قرار دی گئی ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر الرٹ جاری کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: جماعت دہم کے امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری

محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے اضلاع میں پنک بٹن سسٹم کو فعال بنائیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ جو تعلیمی ادارے حکومت کی ہدایات کے مطابق پنک بٹن سسٹم نصب نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں