Homeتازہ تریناسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز:پاکستانی ایتھلیٹس کاگولڈ میڈلزجیتنے کا سلسلہ جاری

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز:پاکستانی ایتھلیٹس کاگولڈ میڈلزجیتنے کا سلسلہ جاری

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز:پاکستانی ایتھلیٹس کاگولڈ میڈلزجیتنے کا سلسلہ جاری

لندن :(ویب ڈیسک ) اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے پاور لفٹنگ اورایتھلیٹکس میں 2 گولڈ میڈل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد لقمان نے اسپیشل ورلڈ گیمز ایتھلیٹکس کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا،محمد لقمان نے 100 میٹر ریس کا فاصلہ 15.21 سیکنڈ کےقلیل وقت میں مکمل کیا ،محمد لقمان نے لانگ جمپ میں شاندار کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن کے عوض سلور میڈل اپنے نام کیا۔

اسپیشل اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے میر واعظ نے 3 ہزار میٹر ریس میں سلور میڈل جیتا ، میرواعظ کی جانب سے یہ فاصلہ 10 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کیاگیا۔ پاکستان اسپیشل اولمپکس میں اب تک مجموعی طور پر 9 گولڈ میڈلز جیت چکا ہے۔

پاور لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کے نمائندہ ایتھلیٹ حبیب اللہ نے 83 کلوگرام ویٹ ڈیڈ لفٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ،حبیب اللہ کی جانب سے اسکواٹ،بینچ پریس اور کمبائنڈ ویٹ میں بھی سلور میڈلز حاصل کیے گئے۔

تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کھیلے گئےفیلڈ ہاکی میچ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کربرونز میڈل اپنے نام کرلیا۔پاکستان نے ورلڈ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پہلی بار شرکت کی ہے۔

پاکستان کے حسن پٹیل نےا سوئمنگ کی 50 میٹر فری اسٹائل میں 1 منٹ اور 03.93 سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کرکے برونز میڈل جیت لیا ،ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں پاکستان کی سعدیہ جنید سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہی۔باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان یونیفائڈ مینز نے پاکستان یونفائڈ مکس کو شکست دیکر برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔

Share With:
Rate This Article