28 April 2024

Homeصحتصحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

لاہور:(سنونیوز)صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ٹھوکر نیازبیگ، پھولنگر اور فوڈ سٹریٹ میں ناشتہ پوائنٹس اور ڈیری یونٹس پرچھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سٹریٹ میں 22 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جس میں سے ناقص انتظامات پر 2ناشتہ پوائنٹس بندکردیئے گئے اور3 کو جرمانے جبکہ17 کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے،ناشتہ پوائنٹس پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔

زائد المعیاد وغیر معیاری سری پائے اور دیگر ممنوعہ اجزا کی برآمدگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب ٹھوکر نیازبیگ پر واقع جوس فیکٹری سے زائد المعیاد اور جعلی جوس برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی ڈرنکس بنانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ سپلائی کے لیے آنے والے ملاوٹی دودھ کو شہر کی مختلف سوسائٹیز میں سپلائی کیا جانا تھا۔

ناقص خوراک کا استعمال بچوں اور بڑوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے، عوام الناس تک غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات کارروائیاں کر رہی ہیں، خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

فوڈ اتھارٹی نے اپنی کارروائی میں 2000لٹر پائوڈر سے تیار دودھ، 2100 لٹر جعلی جوس، 200کلو غیر معیاری زائد المعیاد سری پائے سمیت مصالحہ جات، ممنوعہ پاوڈر، کیمیکل تلف کردئیے۔

اس سے قبل زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کی ، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر تاندلیا نوالہ روڈ پر واقع کاشت سبزیوں کی چیکنگ کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انورکا کہنا ہے کہ آٹھ کنال پر کاشت کی گئی ہزاروں کلو تیار زہریلی سبزیوں کو ہل چلا کر تلف کیا گیا، گندے پانی سے سیراب ہونے والی 8 کنال پالک کی فصل کو تلف کیا گیا۔

راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کو سبزی منڈی فیصل آباد میں سپلائی کیا جانا تھا، قوانین کی خلاف ورزی پر کاشتکاروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔

زہریلے پانی سے اگی سبزیوں کا استعمال موذی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہیں، صوبہ بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی عائد ہے، سیوریج کے پانی سے صرف غیر خوردنی فصلیں کاشت کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بچوں کی اشیاء خورونوش بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پورے پنجاب میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 971 فوڈ پوائنٹس بند، 306 مقدمات درج 6 ماہ میں 2 لاکھ 85 ہزار 900 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 32 ہزار 280 پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے۔

مزید بہتری کے لیے 1 لاکھ 86 ہزار 670 کو اصلاحی بھی جاری کیے گئے، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 971 یونٹس کی پروڈکشن بند جبکہ 306 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی اشیا کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لیے 7 ہزار 650 سے زائد فوڈ سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے۔

راجہ جہانگیر انور سرپرائز چیکنگ کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی خوراک کو سالانہ چیکنگ شیڈول کے مطابق بھی چیک کیا جاتا ہے، معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، ممنوعہ یا نان فوڈ گریڈ اجزاء کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے، شہری لیبل پڑھنے کی عادت بنائیں، خوراک کے چناؤ میں محتاط رہیں ۔

Share With:
Rate This Article