Homeانٹرٹینمنٹشیراز اُپل کا آئمہ بیگ پر بڑا الزام

شیراز اُپل کا آئمہ بیگ پر بڑا الزام

شیراز اُپل کا آئمہ بیگ پر بڑا الزام

شیراز اُپل کا آئمہ بیگ پر بڑا الزام

لاہور: (سنو نیوز) معروف سنگر اورمیوزیشن شیراز اُپل نے کہا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرا گانا “فنکاری” چوری کیا تھا اور اپنی غلطی ماننے کی بجائے مجھ پر ہی چوری کا الزام لگا دیا تھا۔

انہوں نے یہ بات سنو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔خیال رہے کہ جولائی 2023ء میں آئمہ بیگ کی جانب سے ایک گانا “فنکاری” پیش کیا گیا تھا۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس گانے کے شاعر شکیل سہیل ہیں جبکہ انہوں نے بھی اس میں ان کے ہمراہ لکھا تھا۔

یہ گانا جیسے ہی ریلیز ہوا تو گلوکار وموسیقار شیراز اُپل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ “فنکاری” گانے کی موسیقی سے لے کر اس کی شاعری تک میری ہے لیکن شاید آئمہ بیگ مجھے اس کا کریڈٹ دینا بھول گئی ہیں۔

YouTube video player

لیکن آئمہ بیگ نے شیراز اُپل کے دعوے کو یکسر مسترد کردیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے یہ تسلیم کیا تھا کہ گانے کی شاعری ان کی لکھی ہوئی نہیں ہے۔ اب گانا “فنکاری ” کی ریلیز کے چھ مہینے بعد اب شیراز اُپل نے ایک بار پھر اس موضوع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئمہ بیگ نے ناصرف میرا گانا چوی کیا بلکہ یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرحوم شکیل سہیل کے ہمراہ انہوں نے اس کی شاعری ترتیب دی تھی۔

شیراز اُپل نے سنو نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ “فنکاری” کے معاملے پر میرے ساتھ فنکاری کی گئی تھی۔ آئمہ بیگ کے تمام دعوے جھوٹے تھے۔ مشہور شاعر شکیل سہیل کا شمار میرے قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے یہ گانا 2020ء میں میرے لیے لکھا جب میں آئمہ بیگ کو تمام ثبوت پیش کیے تو انہوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا تھا۔

شیراز اُپل نے کہا کہ شکیل سہیل میرے بھائی کی طرح تھے، میں ان کا حق مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ “فنکاری” کی نا صرف شاعری انہوں نے خود لکھی بلکہ اس کا میوزک بھی خودکمپوز کیا تھا۔

Share With:
Rate This Article