27 April 2024

Homeتازہ ترینکاروبار میں زبردست تیزی، انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

کاروبار میں زبردست تیزی، انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Pakistan stock exchange

کاروبار میں زبردست تیزی، انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی: (سنو نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی نظر آئی ہے۔ 100 انڈیکس نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 331 پوائنٹس اضافے سے 54 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔ 100 انڈیکس 54 ہزار 192 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اطلاعات ہیں جبکہ آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار اور مثبت تیکنیکی مذاکرات سے قرضے کی اگلی قسط کا اجراء یقینی ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے جس سے ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اب تک کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 325 کمپنیوں کے حصص تک محدود ہے جن میں سے 158 کے بھاؤ میں اضافہ 146 کے داموں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 2179 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جو تارِیخ کی بلند ترین سطح 53123 پربند ہوا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 53263 رہی۔

کاروباری ہفتے میں 2 ارب 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 73 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 253 ارب روپے بڑھ کر 7676 ارب روپے ہوگئی۔

Share With:
Rate This Article