Homeتازہ ترینکرکٹ ورلڈ کپ: گلین میکسویل نے افغانستان سے فتح چھین لی

کرکٹ ورلڈ کپ: گلین میکسویل نے افغانستان سے فتح چھین لی

آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل

کرکٹ ورلڈ کپ: گلین میکسویل نے افغانستان سے فتح چھین لی

ممبئی :(سنونیوز) بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی،گلین میکسویل نے تن تنہا پورا میچ ایک سائیڈ پر لگادیا۔201 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Australia vs Afghanistan Live Score Updates – Cricket World Cup 2023

افغان بائولرز کے سامنے 5 مرتبہ چیمپئن بننے والی آسٹریلوی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آئی،آسٹریلیا نے 49 رنز کے مجموعی اسکور تک پہنچنے میں 4 وکٹیں گنوائیں،اوپنرز میں سے کوئی بھی جم کر کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تاہم گلین میکسویل مرد بحران ثابت ہوئے اور انہوں نے اکیلے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا،انہوں نے 21 چوکے اور 10 چھکوں کی مدد سے 201 رنز بنائے۔وہ اننگز کے دوران انجری کا شکار بھی ہوئے تاہم انہوں نے

اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور ناٹ آئوٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان عظمت اللہ اور نوین الحق نے 2 2 شکار کیے.افغانستان کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔

افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے،افغان بلے بازوں نے اننگز کا آغاز مایوس کن کیا تاہم ابراہیم زادران نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کے باعث ان کی ٹیم کا مجموعی سکور 291 تک پہنچنے میں کامیاب ہوا،ابراہیم زادران 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 129 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ راشد خان بھی 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ مچل سٹارک اور ایڈم زیمپا نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 7 میچز کھیل کر 5 میں کامیاب ہو چکی اور 2 میں ناکام رہی ہے، افغانستان کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل چکی جن میں سے 4 میں کامیاب جبکہ 3 میں ناکام رہی۔

ہندوستان میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ 2023ء کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی ٹیم کو 33 رنز سے شکست دیدی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلیا کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 48 اعشاریہ ایک اوور میں 253 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 64 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ ملان 50 ، معین علی 42 جبکہ کرس ووکس 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 3 جبکہ مچل سٹاک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکس سٹوئنس کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Share With:
Rate This Article