Homeتازہ تریناریج چوہدری محبت کی کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

اریج چوہدری محبت کی کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

Actress and Miss Pakistan Arij Chaudhry became overwhelmed while narrating a love story

اریج چوہدری محبت کی کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ و مس پاکستان اریج چوہدری نے محبت کی کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ محبت میں بہت ساری قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔


اداکارہ و مس پاکستان اریج چوہدری نے سنو ڈیجٹیل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” کسی کو دل کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہئے، کیونکہ اس میں آپ نے اللہ کو رکھا ہوتا ہے اور جب کسی کی وجہ سے آنسو بھی نکتا ہے تو وہ اللہ تک پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سجل علی کے سحر میں مبتلا

اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ ”کسی کو یہ آزادی نہیں دینی چاہئے کہ وہ آپ کی زندگی میں آئے اور خراب کر کے چلا جائے، کیونکہ میری جیسی مضبوط شخصیت کو ایسی صورتحال کو سنبھالنا مشکل ہوگیا تھا، میں ایک سال تک بستر مرگ پر چلی گئی تھی۔


انہوں نے کہا کہ ” اگر آپ میں اتنی صلاحیت نہیں کہ اپنے والدین کو تیار نہیں کرسکتے تو پھر اتنے سالوں کے لئے کسی کے ساتھ ریلینشن شپ میں نہیں رہنا چاہئے، آپ کو پتا ہونے چاہئے کہ آپ میں کتنی صلاحیت ہے، کسی دوسرے کا وقت ضیاع نہیں کرنا چاہئے۔


اداکارہ نے مزید کہا کہ ” میں رات کے وقت کعبہ کے سامنے قرآن پڑھ رہی تھی، موبائل فون پر اس بندے کا نام سامنے آیا اور اس کے لئے دل سے بددعا نکلی”۔


مس یونیورس کا کہنا تھا کہ” محبت صرف پسند یا نہ پسند کا نام نہیں بلکہ ہر حال میں نبھانے کو پیار کرتے ہیں، میرا یہ پہلا ریلینشپ تھا، میں نے ہمیشہ اسے کہا کہ شادی کے لئے اپنے والدین سے بات کرو”۔

اریج چوہدری نے انکشاف کیا کہ ” وہ شخص ڈھائی سال تک ٹال مٹول سے کام لیتا رہا، اس نے شادی کرنے کے لئے قرآن پاک کی بھی قسم کھائی مگر وہ مکر گیا۔

YouTube video player

Share With:
Rate This Article