Homeانٹرٹینمنٹبھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سجل علی کے سحر میں مبتلا

بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سجل علی کے سحر میں مبتلا

Sonam-Bajwa-Sajjal-Ali

بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سجل علی کے سحر میں مبتلا

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی سجل علی کے سحر میں مبتلا، پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی کی پوسٹ پر سونم باجوہ حیران رہ گئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ سجل علی نے اپنے نئے ڈرامے کی پوسٹ شیئر کی، جس میں سجل علی اور ساتھی اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ سکرین شیئر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نئے آنے والے ڈرامے کا ٹیزر سامنے آیا تو حمزہ اور سجل علی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سجلی علی کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سے انہیں مداحوں کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات بھی مبارکباد دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

احسن خان اور سونم باجوہ کا فوٹو شوٹ وائرل

سجل علی کی پوسٹ پر ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی شخصیات بھی پیش پیش رہیں، بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کی مسکراہٹ پر فدا دکھائی دیں تو اب سونم باجوہ کے محبت بھرے کمنٹ نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے سجل علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ مجھے حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں”۔

Sajjal Ali Sonam Bajwa

Sajjal Ali Sonam Bajwa

اس سے قبل سونم باجوہ کو پاکستانی اداکار احسن خان کے ساتھ فوٹو شوٹ میں دیکھا گیا تھا جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوا تھا، فوٹو شوٹ میں دونوں اداکار پاکستان کے مشہور برانڈ کیلئے اکٹھے کام کررہے تھے۔

احسن خان اور سونم باجوہ نے فیشن میگزین اور پاکستان کے کپڑوں کے برانڈ کے لیے خوبصورت لباس زیب تن کرکے شوٹ کروایا تھا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں اداکاروں کے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور مداحوں کا کہنا بھی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے اداکاروں کا ایک ساتھ کام کرنا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رنگت کی بنیاد پر ہراساں کیا جاتا رہا:اداکارہ سونم باجوہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے یورپی ملک میں فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ احسن خان اور سونم باجوہ نے فوٹو شوٹ کے بعد گاڑی میں ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں دونوں ممالک کے اداکاروں نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ سونم باجوہ بھارت کی معروف ترین پنجاب ہیروئن ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل متعدد بار پاکستان آنے اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔ سونم باجوہ بھارت کی پنجابی اور بالی وڈ فلموں کے ساتھ ساتھ ہنڈی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔

Share With:
Rate This Article