Homeتازہ ترینعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز،یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز،یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز،یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز،یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی:(ویب ڈیسک )معروف مذہبی اسکالر و میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کا معاملہ،عدالت نے یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کیلئے عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

اس دوران ملزم یاسر شامی نے خود کو سرنڈر کیا اور ضمانت کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرلتے ہوئے یاسر شامی کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزم یاسر شامی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کیس میں پیش نہ ہونے پر معروف یوٹیوبر یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، اور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود ملزم یاسر شامی پیش نہیں ہورہے تھے۔کیس کی مرکزی ملزمہ دانیہ شاہ ضمانت پر رہا ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں مقدمہ درج ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr Bushra Iqbal (@syedabushraiqbal)

اس سے قبل عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر کی وراثت کا دعویٰ دائر کر دیا۔

دانیہ شاہ کی جانب سے ان کی وراثت کا دعویٰ وکیل شہزاد حکیم نے دائر کیا ہے۔ایک وائرل ویڈیو میں شہزاد حکیم نے کہا کہ انہوں نے دانیہ شاہ کی جانب سے ان کی دو کروڑ روپے وراثت کا دعویٰ دائر کیا

انہوں نے کہا کہ وہ دانیہ شاہ کو ان کا حق اور وراثت دلوا کر رہیں گے۔ویڈیو میں دانیہ شاہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم وہ اس معاملے پر کچھ نہیں بولتیں۔ شہزاد حکیم نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس عدالت میں کس کے خلاف وراثت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان کی جائیداد اور وراثت کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ عامر لیاقت کے پہلی بیوی بشریٰ اقبال اور ان کے بچوں نے بھی دانیہ شاہ کے خلاف مقدمات دائر کیے ہوئے ہیں۔

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت حسین کا نکاح عامر لیاقت حسین نے فروری 2022 ءمیں 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی۔ تاہم، مئی 2022 ء میں دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کے لیے درخواست دائر کر دی تھی۔

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت حسین کی شادی تنازعہ کا شکار رہی تھی۔ دونوں کے درمیان اکثر تلخ کلامی اور الزامات عائد ہوتے رہے تھے۔ عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 ءکو اپنے کراچی کے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

عامر لیاقت حسین ایک پاکستانی سیاست دان، ٹیلی ویژن میزبان اور اداکار تھے۔ وہ 2002 ءسے 2008 ء تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ اپنے متنازعہ بیانات اور ٹاک شوز کے لیے جانے جاتے تھے۔

عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال اور ان کے بچوں نے دانیہ شاہ کے خلاف مقدمات دائر کیے ہیں۔ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ پر عامر لیاقت حسین کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے اور کراچی کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعتیں ہو رہی ہیں۔نتیجہعامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان کی جائیداد اور وراثت کو لے کر قانونی جنگ جاری ہے۔

Share With:
Rate This Article