Homeتازہ ترینکھاریاں کے بعد جڑانوالہ میں بھی خواجہ سراؤں کا پولیس پر حملہ

کھاریاں کے بعد جڑانوالہ میں بھی خواجہ سراؤں کا پولیس پر حملہ

Jaranwala-Incident

کھاریاں کے بعد جڑانوالہ میں بھی خواجہ سراؤں کا پولیس پر حملہ

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) کھاریاں کے بعد جڑانوالہ میں بھی پولیس خواجہ سراؤں کے ہتھے چڑھ گئی، خواجہ سراؤں کے ہمراہ مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، 2 اہلکار زخمی۔

جڑانوالہ خواجہ سراؤں کے حملے میں پولیس والوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ہمراہ ڈنڈے سوٹوں سے لیس ملزمان نے پولیس پارٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

موبائل کی روشنی میں آپریشن: ماں اوربچہ زندگی کی بازی ہارگئے

پولیس پارٹی نے بچیانہ میں لگے میلے میں فحاش ڈانس اور لاؤڈ اسپیکر کی شکایت پر چھاپہ مارا تھا، پولیس اہلکار جب موقع پر پہنچے تو ملزمان نے مشتعل ہوکر خواجہ سراؤں کے ہمراہ پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل اکمل اور کانسٹیبل عاطف زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس پر تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ملزمان کو ڈنڈوں کے ذریعے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے 9 نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تشدد کرنے کے بعد ملزمان نے دونوں اہلکاروں کو کمرے میں بند کیا، ایلیٹ فورس نے موقع پر پہنچ کر پولیس ملازمین کو بازیاب کروایا، پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ سرا خوش ہوگئے، محکمہ ایجوکیشن کا بڑا اقدام

یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر کھاریاں کا واقع بہت زیادہ وائرل ہوا تھا، کھاریاں واقع کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکاروں کی بدسلوکی کے باعث تھانہ صدر کھاریاں پر دھاوا بول دیا تھا اور پتھراؤ اور توڑ پھوڑنے کرنے کے بعد پولیس والوں کو گھسیٹتے ہوئے جی ٹی روڈ پر لاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کھاریاں واقع پر تو آئی جی پنجاب پولیس نے نوٹس لیا تھا جس کے بعد ڈی پی او نے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جب کہ پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے خواجہ سراؤں کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔

YouTube video player
 

Share With:
Rate This Article