Homeتازہ ترینپاک بھارت تعلقات بحال کرنے کا واحد ذریعہ کھیل ہے: شاہد آفریدی

پاک بھارت تعلقات بحال کرنے کا واحد ذریعہ کھیل ہے: شاہد آفریدی

Shahid Afridi has said that sports is the only way to restore relations between Pakistan and India

پاک بھارت تعلقات بحال کرنے کا واحد ذریعہ کھیل ہے: شاہد آفریدی

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا واحد ذریعہ کھیل ہے، ماضی میں تمام تر خدشات کے باوجود پاکستان ٹیم بھارت کا دورہ کرتی رہی ہے۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ لوگوں کو قریب لانے کیلئے سب سے بڑا ذریعہ ہے، پاکستان بھارت کے تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا، ہم نے ماضی میں خدشات کے باوجود انڈیا کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فاسٹ بائولر محمد عامر کو آئرلینڈ کاویزہ جاری

شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کیلئے کرکٹ کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، ماضی میں بھی بی جے پی کی حکومت تھی لیکن سب ٹھیک تھا، ایک شخص کی پالیسیوں سے سب واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھا کپتان وہ ہے جو مشکل وقت میں اہم فیصلے کرے، کوچ باہر سے تیاری تو کروا سکتا ہے لیکن اندر فیصلے کپتان کو کرنا ہوتے ہیں، ہر کسی کی خواہش اور دعا ہے کہ بابر اعظم جتنے بڑے کھلاڑی ہیں اتنے ہی بڑے کپتان بھی بنیں کیونکہ گراؤنڈ میں لیڈر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں موجود کھلاڑی کافی وقت سے ساتھ کھیل رہے ہیں، اب وقت ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو سرخرو کرائیں۔

Share With:
Rate This Article