HomeGazaغزہ میں اسرائیلی بربریت جاری:34ہزار305سےزائدفلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری:34ہزار305سےزائدفلسطینی شہید

Gaza

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری:34ہزار305سےزائدفلسطینی شہید

لاہور: (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، اسرائیل فوج بدستور فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف، اسرائیل افواج کے حملوں میں 34ہزار305 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

قابض صیہونی افواج کے رفح، دیر البلاح، خان یونس کے اطراف میں حملے، درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس کے النصر ہسپتال کی اجتماعی قبر سے مزید 35 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ میں نہ پھٹنے والے اسرائیلی بم، ہر طرف موت کا سایہ

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق الشفاء ہسپتال کے صحن سے بھی اجتماعی قبر سے 30 لاشیں برآمد ہوئیں۔ اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد اب تک 3 الگ، الگ اجتماعی قبروں سے392 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، 7 اکتوبر سے اب تک 34 ہزار 305 سے زائد فلسطینی شہید، جبکہ 77 ہزار 293 زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب رفح میں مقیم 13 لاکھ کے قریب فلسطینیوں پر حملے کا مشن، اسرائیلی فوج نے اہم بریگیڈ کو غزہ سے واپس تل ابیب رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ میں اجتماعی قبروں کی برآمدگی: او آئی سی کا بڑا مطالبہ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہال بریگیڈ وسطی غزہ میں 5 آپریشن مکمل کرچکی ہے۔ اب اس بریگیڈ کے فوجیوں کو آرام اور مستقبل کے حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے واپس بلایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کی جنگی کابینہ پہلے سے ہی رفح حملے کی منظوری دے چکی ہے، جبکہ رفح پر حملے کی عالمی دنیا مخالفت کررہی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق بھی رفح میں حملہ نسل کشی کی سب سے بڑی مثال ہوگا۔

Share With:
Rate This Article