Homeتازہ ترینپاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ:5ٹی20میچز کی سیریزشروع

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ:5ٹی20میچز کی سیریزشروع

Pakistan-West-Indies-Women-Team-Captains-with-trophy

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ:5ٹی20میچز کی سیریزشروع

کراچی: (سنو نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5ٹی20میچز پر مشتمل سیریز آج سے کراچی میں شروع ہوگی، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کی دونوں کپتان جیت کے لیے پرعزم ہیں، ون ڈے سیریز میں پاکستان کو مہمان ٹیم کے ہاتھوں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ویمنز کو ویسٹ انڈیزویمنز کے ہاتھوں کلین سوئپ

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمینز ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار ٹی20 سیریز میں کامیابی کیلئے پر عزم ہیں، انکا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں غلطیاں ہوئیں کارکردگی مایوس کن تھی۔

ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کہتی ہیں کہ ہماری ٹی20 فارمیٹ کی ٹیم اچھی ہے ہم نے اچھی کرکٹ کھیل کر پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیموں نے برقی قمقموں کی روشنی میں بھرپور پریکٹس کی، پہلا میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

Share With:
Rate This Article