Homeپاکستانپی ٹی آئی اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

پی ٹی آئی اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

The Election Commission has recognized the inclusion of independent members of the National Assembly

پی ٹی آئی اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

اسلام آباد: (سنو نیوز) تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کر دیا۔ ای سی پی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن اور ارکان اسمبلی کے حوالے سے حلقہ وار آگاہ کیا۔

دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، پنجاب سے 49، خیرپختونخوا سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جنہوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا ان کا کڑا احتساب ہوگا: وزیراعظم

الیکشن کمیشن کے دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے، پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے 120 اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے 71 ارکان ہیں۔ قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں۔ آئی پی پی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ہے۔ پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے۔

یاد رہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

Share With:
Rate This Article