Homeپاکستانجنہوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا ان کا کڑا احتساب ہوگا: وزیراعظم

جنہوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا ان کا کڑا احتساب ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے/ فائل فوٹو

جنہوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا ان کا کڑا احتساب ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جنہوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا ان کا کڑا احتساب ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے اجتماعی کاوشیں جاری ہیں، معاشی ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب: 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سوائے فراڈ کے کچھ بھی نہیں، سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا معاہدہ تھا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجرمانہ غفلت سے نقصانات ہو رہے ہیں، اربوں، کھربوں روپے آمدن آسکتی تھی جسے مکمل طور پر برباد کر دیا گیا، ایف بی آر نے کھربوں کمائے، کھربوں روپے عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Share With:
Rate This Article