Homeپاکستانپنجاب: 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز

پنجاب: 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز

Punjab Govt unveils 50 free WiFi hotspots in Lahore

پنجاب: 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے 50 مقامات پر ‘سی ایم مریم نواز فری وائی فائی’ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مفت وائی فائی کی سروس لاہور کے 50 مقامات پر شروع ہوگئی، باقی لاہور میں بھی کیا جا رہا ہے۔ الحمدللہ! ہم وعدہ کرتے ہیں اور ہم ڈیلیور بھی کرتے ہیں۔

فری وائی فائی والے 50 مقامات میں آستانہ بازار سوئی روڈ، نیو انار کلی بازار، مین بازار چونگی، ماڈل بازار گرین ٹاؤن، مستی گیٹ، سیکٹر وائے مارکیٹ، گول باغ مارکیٹ شادباغ، کریم بلاک مارکیٹ، ذیلدار روڈ مارکیٹ، اے بلاک مارکیٹ، مین مارکیٹ اور ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ شامل ہے۔

اسی طرح جو ہر ٹاؤن مارکیٹ، جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن، الرحمان گارڈن فیز 4، دھوبی گھاٹ دروغہ والا، قربان لائن جیل روڈ، درس سٹاپ بڑے میاں، مسجد شیخہ سالم، او پی پی، ایچ بی ایل بینک، منی مارکیٹ، گرین ٹاؤن، مین ایم ایم عالم روڈ کے علاقوں میں فری وائی فائی کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

عوامی مقامات میں حسین چوک، مزنگ اڈا، نقشہ سٹاپ، بلال ڈائیوو، کوٹھا پنڈ سٹاپ، شادمان چوک، سرگنگا رام چوک، فوڈ سٹریٹ فورٹ چوک، ایم ایم عالم روڈ، حفیظ کاردار روڈ پر فری وائی فائی ملے گا۔
گریٹر اقبال پارک، جام شیریں پارک، قذافی سٹیڈیم، لبرٹی سکویر، شریف ایجوکیشن کمپلیکس، صدیق ٹریڈ سینٹر میں بھی فری وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

تعلیمی اداروں لمز یونیورسٹی، لاہور کالج برائے خواتین، منہاج یونیورسٹی، ایگزامینیشن سینٹر لارنس روڈ، لاہور امریکن سکول، گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول، ڈگری کالج برائے خواتین ایم ٹی میں فری وائی فائی فراہم کیا گیا ہے۔

اتفاق ہسپتال، شالیمار ہسپتال، ایمرجنسی جنرل ہسپتال، الرازی ہسپتال میں پنجاب حکومت کی جانب سے ‘سی ایم مریم نواز فری وائی فائی’ سروس فراہم کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یونیورسٹی اور کالجوں، مارکیٹ، چوراہوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن دبا کر فوراً سیف سٹی سے رابطہ بھی ممکن بنا دیا ہے۔


بریفنگ کے دوران مریم نواز کو بتایا گیا کہ جرائم، پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف آئی جی 1787 پر شکایت کا میکنزم فنکشنل کر دیا گیا۔ 1787-ہیلپ لائن اور سیف سٹی اتھارٹی ویب پورٹل پر شناخت ظاہر کئے بغیر شکایت کی جا سکتی ہے۔

Share With:
Rate This Article