HomeGazaغزہ میں اسرائیلی بربریت ختم نہ ہوسکی،36فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت ختم نہ ہوسکی،36فلسطینی شہید

Gaza

غزہ میں اسرائیلی بربریت ختم نہ ہوسکی،36فلسطینی شہید

لاہور: (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی بربریت ختم نہ ہوسکی، صیہونی فورسز غزہ میں درندہ بن گئیں، اسرائیل جنگی طیاروں کی رفح میں گھروں پر بمباری سے 27 فلسطینی شہید اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 فلسیطینی صیہونی فورسز کا نشانہ بنے۔

وسطی غزہ میں بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ میں 5 گھروں کو اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا، صیہونی فوج نے رفح میں 3 جبکہ غزہ شہر میں 2 الگ حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید کیے۔

نصیرت کیمپ میں کار پر ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوا، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 36 فلسطینی شہید اور 68 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 34 ہزار 488 ہوگئی ہے اور زخمی 77 ہزار 643 ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی بربریت کا206واں دن:انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے نئے مذاکرات شروع ہونے پر انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، گزشتہ روز امریکی وزیر خاجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات، قطر، مصر اور اردن جائیں گے جہاں وہ حماس اسرائیل مذاکرات پر بات کریں گے۔

واضح رہے اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کے لئے حماس کی بعض شرائط پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کے بعد نئے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

Share With:
Rate This Article