HomeGazaاسرائیلی بربریت کا206واں دن:انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

اسرائیلی بربریت کا206واں دن:انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

Antony-Blinkin-Muhammad-bin-Salman

اسرائیلی بربریت کا206واں دن:انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم میں کمی نہ آئی، اسرائیلی بربریت کا 206واں دن، 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 34ہزار454 فلسطینی شہید ہوچکے، جبکہ امریکی وزیر خاجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے نئے مذاکرات شروع ہونے پر انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ میں اجتماعی قبروں کی برآمدگی: او آئی سی کا بڑا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات، قطر، مصر اور اردن جائیں گے جہاں وہ حماس اسرائیل مذاکرات پر بات کریں گے۔

واضح رہے اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کے لئے حماس کی بعض شرائط پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کے بعد نئے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، اسرائیلی بربریک کا 206واں دن ہے، رفح پر ابو طحہٰ فیملی کو نشانہ بنایا، ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید ہو گئے۔

ادھر امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں اور اسرائیل کے حمایتیوں میں تصادم دیکھنے کو نظر آیا جس کے نتیجے میں 900 افراد گرفتار کر لئے گئے۔

سات اکتوبر سے جاری جنگ میں شہداء کی تعداد 34ہزار454 ہوگئی ہے، جس میں زیادہ تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے، اسرائیلی حملوں میں 80 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہیں۔

ادھر امریکی جامعات میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کا احتجاج 11 ویں روز بھی جاری ہے، پولیس اب تک طلبہ، اساتذہ اور یونیورسٹی اسٹاف سمیت 900 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بربریت:امریکی طلبہ کااحتجاج رنگ لانےلگا

امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں فلسطین اور اسرائیل کے حامیوں میں جھڑپیں شروع ہو چکی ہیں، فلسطین کی حمایت میں بڑے احتجاج کے بعد اب اسرائیل کے حامی بھی سڑکوں پر آ گئے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل کی جنگی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو پر یرغمالیوں کی رہائی کے لئے دباؤ بڑھا دیا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کو وارننگ دی گئی ہے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے میں یرغمالیوں کی فوری رہائی کا انتظام کیا جائے ورنہ اقتدار سے باہر نکال دیا جائے گا، نیتن یاہو کا امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی ہوا اور تمام تر حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

Share With:
Rate This Article