Homeتازہ تریناسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

Pakistan Stock Exchange crossed another big milestone on the first day of the business week

اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

کراچی: (سنو نیوز) پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد سامنے آنے لگا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 73 ہزار کی نفسیاتی حد سے تجاوز کر گیا۔ 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس 73 ہزار 300 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار 742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

موبائل فونز کی قیمتوں میں 18 ہزار روپے تک کمی

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پالیسی ریٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، گزشتہ مہینے مرکزی بینک نے مسلسل چھٹے اجلاس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

گزشتہ ہفتے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سروے میں 51 فیصد شرکا نے توقع ظاہر کی تھی کہ پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہیں ہوگی اور شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھی جائے گی، جبکہ باقی 49 فیصد نے پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 692 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Share With:
Rate This Article