Homeپاکستانپنجاب:پی ڈی ایم اے کا بارشوں سے متعلق الرٹ

پنجاب:پی ڈی ایم اے کا بارشوں سے متعلق الرٹ

Provincial Disaster Management Authority Punjab (PDMA) has issued an alert related to rains in various districts of Punjab including Lahore

پنجاب:پی ڈی ایم اے کا بارشوں سے متعلق الرٹ

لاہور: (سنو نیوز) پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

ڈی جی پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو مکمل

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں۔ بارشوں کا سلسلہ 30 اپریل تک ختم ہونے کے امکانات ہیں۔ شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article