Homeپاکستانکیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو مکمل

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو مکمل

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو مکمل

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو مکمل

صوابی: (ویب ڈیسک )9 مئی کو ہجوم کے ہاتھوں تباہ ہونے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزارکی پاک فوج کی جانب سے تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ۔

تفصیلات کے مطابق شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔

مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی گیلری بنا کر محفوظ کیا گیا ہے۔

مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔

کور کمانڈر نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے کہا کہ ہم آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ مزار بحال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقاتیں متوقع

Share With:
Rate This Article