Homeپاکستاندورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقاتیں متوقع

دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقاتیں متوقع

Shehbaz-Sharif-M-bin-salman

دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقاتیں متوقع

ریاض :(سنو نیوز) وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز ریاض میں آج مصروف ترین دن گزاریں گے، شہبازشریف کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیر اعظم شہبازشریف عالمی اقتصافی فورم کے خصوصی اجلاس میں عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، وزیراعظم کی کویت کے امیر عزت مآب مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہوگی اور سعودی وزراء برائے صنعت، خزانہ،سرمایہ کاری سے ملاقاتوں کا امکان بھی ہے۔

ان ملاقاتوں کے علاوہ شہبازشریف کی عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر، بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چیئرمین اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے الریاض میں پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں، برادر اسلامی ملک کی کامیاب اصلاحاتی پالیسی کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔

وفد کے سربراہ محمد بن مزیاد آل تویجری نے کہا پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر جنگی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے، سعودی سرمایہ کاروں کا اہم وفد جلد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائیگا: آرمی چیف

Share With:
Rate This Article