Homeپاکستانترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائیگا: آرمی چیف

ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائیگا: آرمی چیف

Army Chief General Syed Asim Munir has said that any kind of instability will not be tolerated in the journey of prosperity and development of Pakistan

ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائیگا: آرمی چیف

اسلام آباد: (سنو نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹیو(Green Pakistan Initiative ) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، انشاء اللّٰہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں

جنہوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا ان کا کڑا احتساب ہوگا: وزیراعظم

سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان، اُس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئیے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

Share With:
Rate This Article