Homeپاکستانمریم نواز کا پولیس وردی پہننے کا معاملہ: عدالت کا بڑا حکم

مریم نواز کا پولیس وردی پہننے کا معاملہ: عدالت کا بڑا حکم

Maryam-Nawaz-In-Police-Uniform

مریم نواز کا پولیس وردی پہننے کا معاملہ: عدالت کا بڑا حکم

لاہور:(سنو نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ نے پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے گذشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن لیا

خیال رہے کہ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی ہے جو جرم ہے۔ قانون کے مطابق عام شہری پولیس یونیفارم نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار نے کہا کہ تھانہ انار کلی کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی مگر انہوں نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست موصول نہیں کی۔ استدعا ہے کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹولہ تنقید کر رہا جن کا اپنا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے سخت بیان میں کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ صبر دے۔ پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔؂

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ یہ ایک روایت ہے میاں نوازشریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا، جس کو مریم نواز نے برقرار رکھا۔ ان کے اس عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی خواتین کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ پی ٹی آئی کے دور میں برقعے کی آڑ میں ہیرے کی انگوٹھیاں، ٹرانسفر پوسٹنگ اور قیمتی جیولری چوری کا دھندا چلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔ جبکہ پروپگینڈا بریگیڈ کا لیڈر عمرہ کرنے ننگے پاؤں جاتا تھا لیکن خانہ کعبہ والی گھڑی چوری کر کے ڈھٹائی سے اسے فروخت کرنے پر بھی فخر کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں جہاں بھی جا رہی ہیں ہر طرف خواتین ان کا والہانہ استقبال کرتی ہیں۔ وہ پنجاب کی خواتین کے لیے رول ماڈل کا درجہ اختیار کرچکی ہیں۔ ان کوٹرولز اور گالم گلوچ بریگیڈ کی کردار کشی مہم سے فرق نہیں پڑتا۔ مریم نواز پنجاب کی خدمت کرنے آئی ہیں اور وہ انشاءاللہ اس میں کامیاب ہوں گی۔

Share With:
Rate This Article