Homeپاکستانمریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن لیا

مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن لیا

Punjab CM Maryam Nawaz In Police Uniform At Chung Police Center

مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن لیا

لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ چوہنگ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس کا یونیفارم پہن کر شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت باعث فخر ہے، پاس آؤٹ پریڈ میں شامل لیڈی پولیس بہت الرٹ ہیں، خوشی ہے پاکستان کے پاس اتنا زیادہ ٹیلنٹ ہے، آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، وقت آئے گا کہ جب لیڈی پولیس کی تعداد 50 فیصد سے تجاویز کر جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین بہت محنتی ہے، سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، مائیں بھی، بیٹیاں بھی، بہنیں اور پروفیشنل بھی ہیں۔ جتنی محنت سے خواتین کام کرتی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، سب کو سلیوٹ، سب کو سلام۔ خوشی ہوئی کہ اس دفعہ پولیس سورڈ آف آنر ایک نوجوان خاتون کو دی، میری بہنوں، بیٹیوں مجھے آپ پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ٹریننگ جدید تقاضوں کے عین مطابق کی گئی۔ ٹریننگ حاصل کرنے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پروفیشنلزم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا پولیس کی نوکری یا سی ایم کا حلف ہو بہت ہی ذمہ داری کا کام ہے۔ وزیر اعلیٰ آفس میں ہم فیصلے کرتے ہیں آپ اس پر عملدرآمد کراتے ہیں، آپ پر بھاری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بے گھر لوگوں کیلئے 5 شہروں میں لینڈ کی نشاندہی

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین نرم دل ہوتی ہیں، جلد معاف کر دیتی ہے لیکن لیڈی پولیس کانسٹیبلز آپ نے صرف اور صرف انصاف سے کام کرنا ہے۔ آپ کی تمام تر ہمدردیاں مظلوم کے لیے ہونی چاہیے، ظالم کے لیے دل میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، ظالم کو سزا دینی ہے، میرا دل میں انتقام کا جذبہ نہیں ہوتا، ظالم کو سزا دیتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، مظلوم کی داد رسی کریں اور انصاف دلوائیں۔ پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتی ہوں، آپ کی بیٹاں آپ کا سر فخر سے بلند کریں گی۔ اپنے والد کو دن کے معاملات کے بارے میں آگہی دیتے ہوئے ان کے چہرے کا فخر دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے اس منصب پر آنے کے لئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا میں سے گزر کر پہنچی ہوں۔ تمام والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، بیٹیوں پر اعتماد کریں، ساتھ دیں، یہ آپ کا سر فخر سے بلند کریں گی۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کروں گی کہ ملک میں جہاں بھی ترقی نظر آتی ہے وہاں پر ان کا ہی نام ہے، نواز شریف کے دور کے ترقی کے ورثہ کو لیکر چلنے کی بہت بھاری ذمہ داری ہے، مجھے اسے مزید مضبوط کرنا ہے۔ ٹریننگ کالج کے لئے کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیں میں ہر وقت حاضر ہوں۔

Share With:
Rate This Article