Homeپاکستاننان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل

نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل

IHC suspends notification of low-cost naan, roti

نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل عمر اعجاز گیلانی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ قانون میں ترمیم کی گئی تھی ڈی سی اوز کو اختیار دیا گیا تھا۔ جس پر وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ فیڈرل پرائس کنٹرول وزیراعظم کی نگرانی میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن لیا

ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے موقف اپنایا کہ کنٹرولر جنرل پرائسز اینڈ سپلائزز کو وفاقی حکومت مقرر کرے گی، اسسٹنٹ کنٹرولر کو حکومت کا مجاز افسر مقرر کرے گا، کنٹرولر کو جنرل قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار دیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں جس کا نوٹیفکیشن کیا گیا، نوٹیفکیشن میں کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔

عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی 25 روہے میں ہے۔ جس پر نمائندہ ضلعی حکومت نے کہا کہ وہ دورسری صوبائی حکومت ہے۔

وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ آٹا یہاں مہنگا ہے، کرائے زیادہ ہیں۔ نمائندہ ضلعی حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ متعلقہ افسر موجود نہیں پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آ رہا ہے، لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔ عدالت نے سماعت 6 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Share With:
Rate This Article