Homeتازہ ترینگرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا

گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا

Former SSPs son killed his friend for eating girlfriends zinger burger

گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا

کراچی: (سنو نیوز) کراچی میں گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے دوست کو قتل کر دیا۔ جج کے بیٹے کے قتل کیس کی تفتیش مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس میں جج کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات کی فائنل رپورٹ تیار کرلی گئی۔ ڈیفینس فیز فائیو میں 8 فروری کو جج کے بیٹےعلی کیریو کا قتل ہوا۔ اس کیس میں ایس ایس پی نذیر میر بحر کے بیٹے دانیال کو گرفتار کیا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دانیال نے 8 فروری کو اپنی گرل فرینڈ شازیہ کو گھر بلایا تھا۔ گھر میں اس کا دوست علی کیریو اور بھائی احمر بھی موجود تھے۔ ملزم دانیال شازیہ کو علیحدہ کمرے میں لے گیا اور اس کے لئے دو برگر آرڈر کیے۔

یہ بھی پڑھیں

چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 454 وارداتیں رپورٹ

رپورٹ کے مطابق آرڈر آیا تو مقتول علی کیریو نے اس میں سے ایک برگر آدھا کھا لیا۔ دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ کی رائفل لے آیا، بھائی کی مداخلت کے باوجود اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اس نے گولی چلا دی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے علی کیریو زخمی ہوا اور ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا، تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ اعلی افسران کو جمع کروا دی۔ رپورٹ میں پولیس افسر کے بیٹے کو قصوروار قرار دیا گیا۔

واضح رہے ملزم دانیال نذیر میر بحر جیل میں ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Share With:
Rate This Article