Homeپاکستانپولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

لاہور:(سنو نیوز) لاہور کی مقامی عدالت میں پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز شریف کیخلاف یہ درخواست سیشن عدالت میں ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ کی جانب سے دائرکرائی گئی ہے۔اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کوئی بھی فرد پولیس کی وردی نہیں پہن سکتا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کے برخلاف اقدام اٹھایا۔

ایڈووکیٹ آفتاب اقبال کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل پولیس کو مریم نواز شریف کیخلاف درخواست دی لیکن حکام نے کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوئی۔عدالت سے استدعا ہے کہ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹولہ تنقید کر رہا جن کا اپنا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے سخت بیان میں کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ صبر دے۔ پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔

یہ ایک روایت ہے میاں نوازشریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا، جس کو مریم نواز نے برقرار رکھا۔ ان کے اس عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی خواتین کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ برقعے کی آڑ میں ہیرے کی انگوٹھیاں، ٹرانسفر پوسٹنگ اور قیمتی جیولری چوری کا دھندا چلایا گیا۔

مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔ جبکہ پروپگینڈا بریگیڈ کا لیڈر عمرہ کرنے ننگے پاؤں جاتا تھا لیکن خانہ کعبہ والی گھڑی چوری کر کے ڈھٹائی سے اسے فروخت کرنے پر بھی فخر کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں جہاں بھی جا رہی ہیں ہر طرف خواتین ان کا والہانہ استقبال کرتی ہیں۔ وہ پنجاب کی خواتین کے لیے رول ماڈل کا درجہ اختیار کر چکی ہیں۔ ان کوٹرولز اور گالم گلوچ بریگیڈ کی کردار کشی مہم سے فرق نہیں پڑتا۔ مریم نواز پنجاب کی خدمت کرنے آئی ہیں اور وہ انشاءاللہ اس میں کامیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن لیا

Share With:
Rate This Article