Homeپاکستانسندھ حکومت کا بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان

Labour-Day,-Labour-Working

سندھ حکومت کا بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان

کراچی(سنو نیوز) سندھ حکومت نے یکم مئی یوم مزدور کی مناسبت سے پورے صوبے میں بدھ کے روز تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی بروز بدھ کو صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے اور مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

یکم مئی،مزدور کی محنت اورعظمت کو اجاگر کرنے کا دن

ہمارے ملک اور معاشرے میں مزدور کی اہمیت کیا ہے اس کا اندازہ صرف یکم مئی کو ہوتا ہے جب ہر طرف مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبا ت ہوتی ہیں، سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر انکے بارے میں اچھی باتیں لکھی جارہی ہوتی ہے مگر افسوس صد افسوس کہ جس طبقے کے لیےیہ دن منایا جاتا ہے وہ اس دن کی اہمیت سے بے نیاز ہوکر اپنے بچوں کے لیے رزق تلاش کرتا پھر رہا ہوتا ہے۔

یکم مئی کو پورے پاکستان میں سرکاری سطح پرعام تعطیل ہوتی ہے اس دن بڑے بڑے دفاتر ،سکول،بند اور دیگر حکومتی اور نجی ادارے بند ہوتے ہیں ،جو لوگ سوشل میڈیا پر ایکیٹو ہوتے ہیں وہ اپنے اے سی والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر یوم مزدور کے حوالے سے کاپی شد ہ پوسٹ اپلوڈ کرکے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ جیسے وہ مزدوروں کے ساتھ بہت زیادہ مخلص ہیں اور وہ انکے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا ،مزدوروں کی فلاح اور انکے حقوق کے لیے اٹھنے والا یہ جذبہ بے حسی کی تپش پڑتے ہی بھانپ کی مانند اڑ جاتا ہے۔

یوم مزدور کوسب چھٹی پر ہوتے ہیں سوائے ان مزدوروں کے جن کے لیے یہ دن مختص کیا گیا ہےپاکستان میں ہر سال اس دن کے موقع پر حکومتی سطح پر مزدوروں کی فلاح و بہبود اور انکے حقوق کے تحفظ کے بلندو بانگ دعوے کیے جاتے ہیں لیکن ان پر عملددرآمد رتی بھر نہیں ہوتا،حکومتی ایوانوں کی چار دیواری میں مزدوروں کی تنخواہ 20 سے 25 ہزار روپے تک منظور ہوجاتی ہے لیکن مزدوروںکو اس کا نصف بھی نہیں مل پاتا۔

مزدور اپنی رزق کی خاطر دوسروں کے گھروں کی تعمیر میں ساری زندگی گزار دیتے ہیں اور اپنے لیے زمین پر ایک گھر بھی نہیں بنا سکتے، دوسروں کی فرمائشوں کے مطابق گھروں کی تزئین اور آرائش میں ساری زندگی صرف کردیتے ہیں لیکن اپنے لیے خوشی کا ایک لمحہ بھی نہیں سمیٹ سکتے۔ نہ صرف یہ بلکہ صاحب ثروت افراد کے زیر عتاب بھی رہتے ہیں، یہاں تک کہ اپنے حقوق بھی اس طرح مانگتے ہیں جیسے کوئی گناہ کررہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

یکم مئی محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے: وزیراعظم شہباز شریف

ہمارے یہاں مزدوروں کی مراعات اور سہولیات کا کوئی خیال نہیں کیا جاتا، یہاں تک کہ مزدوروں کے عالمی دن پر جو خاص ان کے لیے سال میں ایک مرتبہ آتا ہے اس پر بھی یہ غریب مزدور چھٹی نہیں کرتا ، اپنے اور گھروالوں کا پیٹ بھرنے کے لیے نہ سردی، نہ گرمی، نہ بارش نہ دھوپ کسی چیز کی پروا نہیں کرتا یہاں تک کہ آرام کی پروا بھی نہیں کرتا اور آخری سانس تک محنت کش مزدور ہی رہتا ہے جس کے نتیجے میں اس کا دامن ہمیشہ خالی ہی رہتا ہے۔

انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن 1 مئی ہے۔ 1886ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھیتوں، کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔

Share With:
Rate This Article