Homeپاکستانیکم مئی محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے: وزیراعظم شہباز شریف

یکم مئی محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے: وزیراعظم شہباز شریف

Shahbaz-Sharif, labour day

یکم مئی محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے یکم مئی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔ محنت کشوں اور مزدوروں کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ملک کی ترقی میں مزدوروں کا کردار بہت اہم ہے، اسلام سماجی انصاف، مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ نے محنت کش طبقے کی معاشی معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہیں، ترقی کی وہ عمارت جو محنت کی بنیاد پر کھڑی ہے اگر اس کی تعمیر کرنے والوں کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا تو یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کردیے تھے، موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 17500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25000 روپے کردی ہے، حکومت مزدوروں کے فلاحی اداروں کیلئے خودکار، مربوط نظام تیار کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں کا کردار اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پُرعزم ہے کہ معاشی ترقی کے فوائد آبادی کے تمام طبقات کیلئے خوشحالی میں تبدیل ہوں۔

Share With:
Rate This Article