Homeتازہ ترینشاہین کی تباہ کن بائولنگ ، پاکستان پانچواں میچ جیت گیا ، سیریز برابر

شاہین کی تباہ کن بائولنگ ، پاکستان پانچواں میچ جیت گیا ، سیریز برابر

Shaheen's devastating bowling, Pakistan win fifth match, series level

شاہین کی تباہ کن بائولنگ ، پاکستان پانچواں میچ جیت گیا ، سیریز برابر

لاہور:(سنو نیوز) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری اور پانچویں میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بائولنگ کے باعث پاکستانی ٹیم ناصرف یہ میچ جیتنے بلکہ سیریز بھی برابر کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں 179 رنز کا ہدف دیاتھا۔بابر اعظم نے 44 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کو ایک قابل دفاع ٹوٹل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فخر زمان نے بھی 33 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر ٹیم کی مدد کی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ صائم ایوب ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم بابر اعظم اور عثمان خان نے دوسری وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی اننگز کو سنبھالا۔

عثمان خان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن بابر اعظم نے اپنی فارم کو جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 81 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہو گئے۔ فخر زمان نے اس کے بعد جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور پاکستان کے اسکور کو 178 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے زکارے فولکس، ولیم او رورک، بین سیئرز، اش سودھی اور جیمز نیشام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم میدان میں اتری اور لیکن اس بار پاکستانی بائولرز نے بابر اعظم کی کپتانی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جس کی وجہ سے یکے بعد دیگرے نیوزی لینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں۔ جیسے ہی میچ میں سنسنی پیدا ہوتی پاکستانی بائولرز کوئی نہ کوئی وکٹ اڑا دیتے۔

تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیم سیفرٹ نے باون رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن کسی نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان مچل بریس ویل تیئس، مارک چیپمین بارہ رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن کیوی ٹیم کا صرف ایک کھلاڑی ایسا تھا جو آخری دم تک لڑتا رہا۔ اس بیٹر کا نام تھا جوش کلارسن۔

آخری دو اوورز میں اس شاندار کھلاڑی نے میچ کو انتہائی سنسنی خیز بنا دیا۔ آخری اوور محمد عامر کے حصے میں آیا۔ اور کیوی ٹیم کو صرف گیارہ رنز درکار تھے۔ لیکن تجربہ کار محمد عامر نے پہلی دو گیندوں پر ہی آخری دو کھلاڑیوں کو اسٹمپ آئوٹ کرکے پاکستان کو فتح دلا دی۔ یوں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو لیول کردیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار، اسامہ میر نے دو، جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس میچ میں محمد عامر کی شاندار بائولنگ کا تذکرہ نہ کرنا زیادتی ہوگی جنہوں نے آخری اوور میں ثابت کیا کہ وہ ایک تجربہ کار بائولر ہیں ۔ انہوں نے آخری اوور کی پہلی گیند وائد کروائی تاکہ کیوی بلے باز رن لینے کیلئے بھاگیں، انہوں نے یہی غلطی کی اور وکٹ کیپر نے گیند پکڑ کر عامر کی جانب اچھال دی جس کو آسانی سے انہوں نے اسٹمپ کر دیا۔ اس سے اگلی ہی گیند پر کیوی کھلاڑیوں کو رن لینا مزید مہنگا پڑا اور یوں پوری ٹیم 179 رنز کے تعاقب میں 169 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

Share With:
Rate This Article