Homeتازہ ترینبلوچستان ہرنائی میں فورسزکی کارروائی:1 دہشتگردہلاک،1 زخمی

بلوچستان ہرنائی میں فورسزکی کارروائی:1 دہشتگردہلاک،1 زخمی

Pakistan-Army

بلوچستان ہرنائی میں فورسزکی کارروائی:1 دہشتگردہلاک،1 زخمی

اسلام آباد: (سنو نیوز) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کی سنجاوی روڈ پر مسافر بس کو روکنے کی کوشش، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد مسافر بس کو روکنے کی کوشش میں تھے سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد جہاں بحق ہوگیا جبکہ ایک دہشتگرد زخمی بھی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے بروقت جواب نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا، آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک سینی ٹایزیشن آپریشن جاری رہے گا اور سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کےامن کوسبوتاژ کرنےکی کوششیں ناکام بنادیں گی۔

Share With:
Rate This Article