Homeٹیکنالوجیپاکستان کے لیے اے آئی سپور ٹ میں دوگنا اضافہ

پاکستان کے لیے اے آئی سپور ٹ میں دوگنا اضافہ

پاکستان کے لیے اے آئی سپور ٹ میں دوگنا اضافہ

پاکستان کے لیے اے آئی سپور ٹ میں دوگنا اضافہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )گوگل کا بڑا اقدام ، پاکستان کے لئے مصنوعی ذہانت والی سپورٹ میں دوگنا اضافہ کردیا۔

گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے لیے گوگل 2024 ء میں 45 ہزار اسکالرشپس فراہم کرے گا،گوگل نے فری لانسرز اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے دو نئے پروگرام شامل کیے گئے ہیں ۔

رواں سال گوگل نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA) کے اشتراک سے ایک پروگرام تیار کیا ہے۔

 یہ پروگرام پاکستان میں فری لانس کمیونٹی کو سافٹ اسکلز ،پرسنل برانڈنگ اور کمیونیکیشن اسکلز کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مددکرے گا ۔

اس کورس میں ، خیالات پر غور کرنے اور روزمرہ کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے AI ٹولز کے استعمال کے بارے میں سکھایا جاتاہے

۔گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کرنے والی 28فیصد خواتین نے مالی ترقی حاصل کی، ، 24فیصد نے نئی ملازمت حاصل کی ۔

 دنیا بھر کے صارفین سب سے مقبول سرچ انجن گوگل پر ڈھیروں موضوعات پر سرچنگ کرتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ پاکستانیوں نے رواں سال 2023ء میں گوگل پر زیادہ کیا سرچ کیا۔

تفصیل کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل نے 2023 ء کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کئے جانیوالے موضوعات کی لسٹ جاری کر دی ہے۔یہ لسٹ آٹھ مختلف کیٹیگریز پر مشتمل ہے۔

پاکستانی عوام نے گوگل پر سب سے زیادہ جن موضوعات پر سرچ کیا ان میں شوبز شخصیات، ٹیکنالوجی، فلمز، ٹیلی وژن شوز، کھانا پکانے کی ترکیبیں، خبریں، مختلف گیمز ودیگر چیزیں ڈھونڈیں اور ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔

ٹیکنالوجی:

ٹیکنالوجی کیٹیگری کا پاکستانیوں کی سرچنگ میں شامل ہونا حیران کن ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران عالمی سطح پر لوگ اس موضوع کی طرف زیادہ راغب ہوئے ہیں۔ اور اس میں بڑا کردار مصنوعی ذہانت اور چیٹ جی پی ٹی نے ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو نومبر 2022ء میں دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا تھا۔

کھانا پکانے کی ترکیبیں:

پاکستانیوں کو کھانے پینے کا بڑا شوق ہے، یہ بات ہر کوئی جانتا ہے۔ اس لیے یوٹیوب پر ریسپی یا کھانا بنانے کی ترکیبیں بتانے والے چینلز بڑے ہی مقبول ہیں۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ پاکستانیوں نے رواں سال 2023ء میں گوگل ہر جو سب سے زیادہ سرچ کی وہ سموسہ بنانے کی ترکیب تھی۔اس فہرست میں کلیجی بنانے کی ریسپی دوسرے نمبر پر رہی جبکہ شیرِ خورما کے بارے میں بھی لوگوں نے بے تحاشا سرچ کیا۔ نمکین گوشت اور ٹماٹو کیچپ کی ترکیبیںچوتھے اور پانچویں نمبر پر آئیں۔

خبریں:

گوگل کی جانبب سے بنائی گئی فہرست میں پاکستانیوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فلسطین میں جاری جنگ کو سب سے زیادہ پڑھا ، سنا ور دیکھا۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال جاننے کیلئے لاکھوں پاکستانیوں نے سرچ انجن گوگل کو استعمال کیا۔اس کے علاوہ احساس پروگرام دوسرے، علیزے سحر تیسرے، بالی ووڈ ایکٹر اکشے کمار چوتھے جبکہ کاجول کے حصے میں پانچواں نمبر رہا۔

فلمیں اور ٹیلی وژن شو:

سال 2023ء پاکستان میں ہالی ووڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کی فلم “اوپن ہائمر” کے بارے میں جاننے کیلئے سرچ کیا گیا۔ اس فلم کے مقابلے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلمیں”جوان اور “پٹھان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔امریکی فلم “باربی” چوتھے جبکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری پانچویں نمبر پر رہی۔

کرکٹ:

کھیلوں کی کیٹیگری میںورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیساتھ میچ سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ، جبکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کو دوسرا نمبر ملا۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پاکستان اور آسٹریلیا، چوتھے پر انڈیا اور نیوزی لینڈ جبکہ پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ پانچویں نمبر پر رہا۔ اس کیٹیگری میں سب سے اوپر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)ہے اس کے بعد ورلڈ کپ 2023ء رہا۔تیسرے نمبر پر ایشیا کپ، چوتھے پر آئی پی ایل جبکہ پانچویں پر ایشز سیریز موجود رہی۔

Share With:
Rate This Article