Homeانٹرٹینمنٹابرارالحق کا کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے سے انکار:بڑا انکشاف

ابرارالحق کا کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے سے انکار:بڑا انکشاف

Abrar-Ul-Haq-Katrina-Kaif

ابرارالحق کا کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے سے انکار:بڑا انکشاف

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور ترین گلوکار ابرارالحق نے اپنے حالیہ انکشاف سے سب کو حیران کردیا ہے، ایک پوڈکاسٹ میں بولے کے کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن میں نے انکار کردیا۔

حال ہی میں ابرارالحق نے اس بات کا انکشاف ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران کیا، پوڈکاسٹ میں انہوں نے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے لیکن سب سے زیادہ حیران کن انکشاف انکا کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کو انکار کرنے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

دلہن سے زیادہ ہانیہ عامر پر توجہ: دلہے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے پوڈکاسٹ کے دوران بتایا کہ مجھے بالی ووڈ کی جانب سے بہت سی پیشکش ہوتی رہتی ہیں، انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ سانگ البمز کے ساتھ ساتھ فلموں کی آفرز بھی کی جاتی ہیں۔

پوڈکاسٹ میں ابرارالحق نے مزید بتایا کہ ایک بار انہیں بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا اور انکار کردیا، ابرار الحق نے بتایا کہ جب فلم کی پیشکش ہوئی تھی ان کے دوستوں نے بہت دباؤ ڈالا تھا کہ انکار نہ کرو۔

کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے بتایا کہ مجھے معاہدے کی شرائط کی سمجھ نہیں آرہی تھی جس کی وجہ سے انکار کیا اور دوسری وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ وہ ایسی جگہ پر کام نہیں کرسکتے جہاں پر اظہار رائے کی آزادی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

انسٹاگرام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں؟ عاصم اظہر نے اصل وجہ بتا دی

Share With:
Rate This Article