Homeتازہ ترینفاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کاوکٹ لینےپرشعیب اختر کوخراج تحسین

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کاوکٹ لینےپرشعیب اختر کوخراج تحسین

Shaheen-Afridi-Tribute-to-Akhtar

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کاوکٹ لینےپرشعیب اختر کوخراج تحسین

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف 5ویں ٹی 20 میچ کے دوران شاہین آفریدی نے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر کو پہلی وکٹ لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین نے ٹام بلنڈل کے اسٹمپ کو گرا کر ٹی20 میچوں میں اپنی 50 ویں وکٹ حاصل کی۔ اپنے معمول کے جشن کی بجائے شاہین نے اپنے بازو پھیلا کر اور دوڑتے ہوئے شعیب اختر کے نمایاں اسٹائل کی نقل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین کی تباہ کن بائولنگ ، پاکستان پانچواں میچ جیت گیا ، سیریز برابر

شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ لینے کے بعد شعیب اختر کو تب خراج تحسین پیش کیا جب وہ قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے جہاں پر شعیب اختر نے شائقین کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی دیکھائی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی بدھ کی رات پاکستان پہنچی اور جمعرات کو قومی اسمبلی کے سامنے نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

شعیب اختر کو کرکٹ کے عظیم گیند بازوں میں سے ایک کے طور پر سراہا جاتا ہے۔ ان کے پاس 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کی تیز ترین ڈیلیوری کا ریکارڈ ہے۔

شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں 46 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جن میں انہوں نے 178 وکٹیں حاصل کیں، ون ڈے میں انہوں نے پاکستان کی 163 میچوں میں نمائندگی کی اور 247 وکٹیں حاصل کیں، تاہم انہوں نے صرف 15 ٹی 20 میچوں میں حصہ لیا اور 19 شکار کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رونے والا بچہ کون؟

تباہ کن باؤلنگ والے شعیب اختر اپنے کیریئر میں متعدد انجریز کا شکار بھی ہوئے، 2007 کے ورلڈ کپ میں بھی شعیب اختر انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے جس میں پاکستان گروپ اسٹیجز سے باہر ہوگیا تھا۔

بھارت میں ہونے والا 2011 کا ورلڈکپ شعیب اختر کا آخری بین الاقوامی ٹورنامنٹ تھا، ورلڈ کپ کے دوران ہی شعیب اختر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

Share With:
Rate This Article