Homeپاکستانفوادچودھری کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی:گرین سگنل مل گیا

فوادچودھری کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی:گرین سگنل مل گیا

Imran-Khan-Fawad-Ch

فوادچودھری کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی:گرین سگنل مل گیا

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کیلئے بڑی خبر، کپتان کا پرانا کھلاڑی واپس آنے کو تیار، عثمان ڈار کے بعد فواد چودھری کو بھی تحریک انصاف میں واپسی کیلئے گرین سگنل مل گیا۔

ذرائع پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بہت جلد سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی متوقع ہے، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی فوادچودھری کی واپسی کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ اگلے ہفتے فوادچودھری کی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے اور امید ہے کہ فوادچودھری کو دوبارہ سے پارٹی میں اہم ترین ذمہ داری دی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی تحریک انصاف سمیت پارٹی کی دیگر قیادت نے بھی فوادچودھری کی واپسی کی حمایت کی ہے۔

یاد رہے کہ فوادچودھری پاکستان تحریک انصاف کے بہت زیادہ سرگرم رہنما تھے اور عمران خان کی حکومت میں مختلف ذمہ داریاں بھی نبھائی اور وفاقی وزیر رہے لیکن سانحہ 9 مئی کے بعد جب پاکستان تحریک انصاف پر مشکلات میں اضافہ ہوا تو فوادچودھری بھی ان رہنماؤں میں سے تھے جنہوں نے گرفتاری کے ڈر سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

Share With:
Rate This Article