Homeتازہ ترینسائفرکیس کے جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین چھٹی پر چلے گئے

سائفرکیس کے جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین چھٹی پر چلے گئے

Shah-mehmood-Imran-Khan

سائفرکیس کے جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین چھٹی پر چلے گئے

اسلام آباد: (سنو نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرین 20 دنوں کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کو مکمل کرنے کے لیے قائم کی گئی خصوصی عدالت (آفیشل سیکرٹس ایکٹ) کے لیے ایک نیا جج بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فوادچودھری کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی:گرین سگنل مل گیا

وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کو سائفر کیس کیلئے قائم خصوصی عدلات کا چارج سونپا گیا ہے۔

جج طاہر عباس سپرا کو حال ہی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے خصوصی جج کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، اب انہیں سافر کیس کیلئے قائم خصوصی عدالت کا بھی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی چھٹی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے منظور کی، جو دارالحکومت کی خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج بھی ہیں۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو چھٹی دینے کا فیصلہ اس وقت ہوا جب جسٹس محسن اختر کیانی نے سفارش کی کہ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو مبینہ بدانتظامی کے الزامات کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ واپس جانا چاہیے۔

چھٹی پر جانے والے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو 3 سالہ ڈیپوٹیشن پر 2022 میں لاہور ہائیکورٹ سے اسلام آباد جوڈیشل سروس میں تعینات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار

جج ابوالحسنات اسلام آباد اے ٹی سی کے پریزائیڈنگ جج تھے، انہیں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر ٹرائل کی نگرانی کے لیے خصوصی عدالت کا چارج بھی دیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کی جانب سے عامر مسعود مغل کی ضمانت منظور کرنے سے متعلق سماعت کے دوران ان کے رویے کے بارے میں کیے گئے تبصروں کے بعد جج ابوالحسنات کو دوبارہ لاہور ہائی کورٹ میں اپنے سابقہ عہدے پر واپس آنے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا۔

Share With:
Rate This Article