Homeپاکستانعمران خان کےبعدپی ٹی آئی کےاندرونی اختلافات شدت اختیارکرگئے

عمران خان کےبعدپی ٹی آئی کےاندرونی اختلافات شدت اختیارکرگئے

Omer-Ayub-Barrister-Gohar

عمران خان کےبعدپی ٹی آئی کےاندرونی اختلافات شدت اختیارکرگئے

اسلام آناد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے، موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی بجائے عہدے اور اختیارات کی جنگ میں مصروف ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے مذاکرات کے بیان پر بھی پارٹی میں شدید تحفظات ہیں جبکہ پارٹی میں اختلافات چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فوادچودھری کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی:گرین سگنل مل گیا

چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر اب بھی پی ٹی آئی قیادت تقسیم کا شکار ہے، بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب، شیر افضل مروت کا الگ کیمپ ہے۔

پارٹی میں اختلافات کے حل کیلئے شبلی فراز، شہریار آفریدی، علی محمد خان میدان میں آگئے ہیں تاکہ قیادت کے درمیان اختلافات ختم ہوسکیں، آئے روز پارٹی قیادت میں لفظی جنگ کے باعث کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد نہیں ہورہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اختلافات کے باعث خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سینیئر ارکان نے بھی چپ سادھ لی اور اسد قیصر بھی پارٹی کی موجودہ صورتحال کے باعث بیرون ملک میں اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے پارٹی کے دیگر ارکان بانی تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے اور موجودہ صورتحال سے تفصیلی آگاہ کریں گے، خیبرپختونخوا سے بھی متعدد سینیئر ارکان حکومتی مسائل اور اندرونی اختلافات پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفرکیس کے جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین چھٹی پر چلے گئے

Share With:
Rate This Article