Homeانٹرٹینمنٹشادی کس سے کروں گی؟امر خان نے بتادیا

شادی کس سے کروں گی؟امر خان نے بتادیا

شادی کس سے کروں گی؟امر خان نے بتادیا

شادی کس سے کروں گی؟امر خان نے بتادیا

لاہور:(ویب ڈیسک)لالی ووڈ ایکٹرس امر خان نے پوڈ کاسٹ میں رنبیر کپور جیسے لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ نے گذشتہ دنوں ہدایت کار و اداکار دانش نواز کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوںنے ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں امر خان نے کہا کہ انہیں رنبیر کپور جیسے لڑکے کی تلاش ہے اور وہ ایسے ہی لڑکے سے شادی کریں گی۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ وہ فلم ’انیمل‘ میں نظرآنے والےرنبیر کپور کی بات نہیں کررہی ہیں،سچ تو یہ ہے کہ اس فلم میں رنبیر کپور انہیں بالکل اچھا نہیں لگا۔

وہ ویسا رنبیر کپور نہیں چاہتیں بلکہ راک اسٹار والا رنبیر کپور چاہتی ہیں۔امر خان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رنبیر کپور جیسی شکل اور دانش نواز جیسی فطرت والے انسان کی تلاش ہے جس سے وہ شادی کرسکیں۔

شادی کے سوال پر امر خان کا کہناتھا کہ وہ اپنی فیلڈ کے کسی لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ پھر حالات سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ایسے بہت کم لوگ ہیں جو ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ابرارالحق کا کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے سے انکار:بڑا انکشاف

Share With:
Rate This Article