Homeدنیادبئی کا سب سے بڑا ٹرمینل بنانے کا اعلان

دبئی کا سب سے بڑا ٹرمینل بنانے کا اعلان

دبئی کا سب سے بڑا ٹرمینل بنانے کا اعلان

دبئی کا سب سے بڑا ٹرمینل بنانے کا اعلان

دبئی :(ویب ڈیسک )سیاحت کونئی جہت تک لے جانے کے لیے دبئی کا بڑ ا اقدام، 35 ارب ڈالر کی ’یہ دنیا کا سب سے بڑا‘ ٹرمینل بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم نے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے نئے ٹرمینل کے ڈیزائنز کی منظوری دے دی ہے، اور اس کی تعمیر پر 34 ارب 85 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔‘

بیان کے مطابق ’ٹرمینل کے مکمل طور فعال ہونے کے بعد ایئرپورٹ پر سالانہ 26 کروڑ مسافروں کی آمدورفت ہوگی۔‘

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ ’یہ مسافروں کے حوالے سے دنیا کا سب سے زیادہ گنجائش والا ایئرپورٹ ہوگا اور یہ موجودہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پانچ گنا بڑا ہوگا۔‘

دبئی سول ایوی ایشن کے صدر اور ایمریٹس ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) شیخ احمد بن سعید آل مكتوم کے مطابق ’اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 10 برسوں میں مکمل ہوگا اور اس میں سالانہ 15 کروڑ مسافروں کی آمدورفت ممکن ہوگی۔‘

خیال رہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے۔شہر کے مضافات میں بنائے گئے آل مکتوم ایئرپورٹ کو 2010 سے خلیجی مالیاتی مرکز کی فضائی ٹریفک کا نسبتاً کم حصہ ملا ہے۔

دبئی انتظامیہ یہ چاہتی ہے کہ یہ نیا ایئرپورٹ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جگہ لے لے، جہاں سالانہ 12 کروڑ مسافروں کی آمدورفت ممکن ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے مرکزی مقام میں موجود ہونے کی وجہ سے اس کی توسیع ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بربریت:امریکی طلبہ کااحتجاج رنگ لانےلگا

Share With:
Rate This Article