Homeصحتلڑکے یا لڑکیاں،کون زیادہ ویپنگ کرتا ہے؟

لڑکے یا لڑکیاں،کون زیادہ ویپنگ کرتا ہے؟

لڑکے یا لڑکیاں،کون زیادہ ویپنگ کرتا ہے؟

لڑکے یا لڑکیاں،کون زیادہ ویپنگ کرتا ہے؟

جنیوا(ویب ڈیسک )سگریٹ کے بعد ویپنگ کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان ،برطانیہ میں لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کا زیادہ تمباکو نوشی اور ویپنگ کا انکشاف سامنے آگیا۔

ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے وسیع پیمانے پر طبی تحقیق کی گئی جس میں 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 11، 13 اور 15 سال کے 2 لاکھ 80 ہزار بچوں کے ڈیٹا کا معائنہ کیا۔دوران تحقیق بچوں سے تمباکو نوشی، ویپنگ اور الکوحل کے استعمال کے متعلق پوچھاگیا۔

مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ برطانیہ میں لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ تمباکو نوشی، شراب نوشی اور ویپنگ کرتی ہیں اور ویپنگ نے بچوں میں بطور خطرناک سرگرمی تمباکو نوشی کی جگہ لے لی ہے۔

ریسرچ کے مطابق انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 15 سال کی عمر تک 40 فی صد لڑکیوں نے ویپ کا استعمال کر چکی تھیں جونمبر کے اعتبار سے سے فرانس، آسٹریا، جرمنی، البانیہ، اسپین، کینیڈا اور ناروے جیسے دیگر ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ ہے۔

ریسرچرز کے مطابق برطانیہ میں دیگر ممالک کے مقابلے میں کم عمر بچوں میں ویپنگ کا مسئلہ زیادہ پایا گیا، جس میں لڑکیوں کی شرح زیادہ دیکھی گئی۔ڈبلیو ایچ او کےمطابق بچوں میں نقصان دہ اشیاء کا استعمال عوامی صحت کو لاحق سنگین خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈین شہری کا دل عطیہ،پاکستانی لڑکی کی جان بچالی

Share With:
Rate This Article